|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2026

پاکستان نے باجوڑ میں حملے پر افغان مشن کے نائب سربراہ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈیمارش کیا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشتگرد گروہوں کیخلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دہشتگرد افغان سرزمین سے بلاروک ٹوک کارروائیاں کررہے ہیں، دہشتگرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، سرحدوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کیخلاف سخت ردعمل دیا جائے گا قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرانسیسی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔

کہا پاکستان میں حملے طالبان حکومت اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں، پاکستان پر دہشتگرد حملے کابل حکومت کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتے، بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *