|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2026

ڈائریکٹر کمیونکیشنز آئی ایم ایف جیولی کوزیک کا کہنا ہے کہ ای ایف ایف کے تحت حکومتی پالیسیوں سے پاکستانی معیشت کو استحکام ملا، اعتماد میں اضافہ اور مالی کارکردگی مضبوط رہی، سرپلس اہداف حاصل ہونے کی بھی تصدیق کردی۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستانی حکام سے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے اور آر ایس ایف کے دوسرے جائزے پر بات ہوگی۔ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی پالیسیوں سے معیشت کو استحکام ملا جس سے اعتماد میں اضافہ اور مالی کارکردگی مضبوط رہی ہے۔

جیولی کوزیک نے کہا کہ مالی سال 2025 میں میں پاکستان کو جی ڈی پی کا تقریباً 1.3 فیصد بنیادی مالی سرپلس حاصل ہوا اور 14 سال بعدپہلی بارکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل ہوا۔ یہ پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے۔پاکستان میں مہنگائی مجموعی طور پر قابو میں رہی ہے۔

ڈائریکٹر کمیونیکیشنز آئی ایم ایف جیولی کوزیک کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں گورننس اور کرپشن سے متعلق رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے جس میں اصلاحات کی تجاویز شامل ہیں۔ ٹیکس نظام کو آسان بنانا اور سرکاری خریداری میں شفافیت بھی شامل ہے۔

 

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت  میں استحکام کی سمت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد 25 فروری سے پاکستان کا باضابطہ دورہ کرے گا، جس میں اہم معاشی امور زیر بحث آئیں گے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت کے تحت جاری پروگرام کے تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے پر حکام سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *