|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2026

کوئٹہ : کوئٹہ میں جمعہ کے روز دو خاندانوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی طویل عرصے سے لاپتہ ہیں اور اگر ان کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے پایا گیاتو خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

نظام الدین نے کہا کہ ان کے بھائی اسرار الدین ولد خدا بخش بنگلزئی، سکنہ مشرقی بائی، ایک سال سے لاپتہ ہیں۔ “ہم نے انہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی معلومات نہیں ملیں۔

اگر ان کا کسی تنظیم سے تعلق پایا گیا تو خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

”اسی طرح محمد طارق شاہوانی نے بتایا کہ ان کے بھائی محمد ناصر شاہوانی ولد بہادر خان شاہوانی، سکنہ سریاب روڈ، ڈھائی سال قبل گھر سے پکنک کے لیے گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔

اگر بھائی کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرے والد اور خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *