|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2026

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے ایک بار پھر حکومت کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔

 محموداچکزئی نے کہا کہ ماہ رمضان صبر کا مہینہ ہے، اس ملک کی خاطر، پارلیمان کی خاطر مذاکرات ہونے چاہئیں، ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں۔

محمودخان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمان کو طاقت کا سرچشمہ بنائیں، مذاکرات ہر سطح پر ہونے چاہئیں، موجودہ علا قائی صورتحال کا اجتماعی دانش سے حل نکالیں ، ایران کے اطراف سمندروں میں بحری بیڑے ہیں، خطےکی صورحال تسلی بخش نہیں ہے، ہمارے ہمسایوں سے تعلقات خراب ہیں۔