|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2026

کراچی میں محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کی صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اس روز چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت کے لیے ناکافی قرار دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کے لیے چاند کی عمر کم از کم 18 سے 20 گھنٹے ہونا ضروری ہوتی ہے، اسی لیے 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 20 مارچ کی شام نظر آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم عیدالفطر کا حتمی اعلان  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔