کوئٹہ: انفارمیشن ایکٹ 2021 کے حوالے سے ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام NED نیشنل اینڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے تعاون سے کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات میر رحمت صالح بلوچ تھے۔
دیگر معزز شرکا میں رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ، سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان میر عادل، میر بہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر رحمت صالح بلوچ اور خیر جان بلوچ نے کہا کہ عام شہریوں کو معلومات تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے، اور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 شفافیت، احتساب اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معلومات تک رسائی کے نظام میں مزید جدت اور بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے ہر سطح پر سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو سکے۔
اس سے قبل کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن عبدل شکور نے ایکٹ 2021 کے پہلوں پر تفصیلی آگاہی فراہم کی اور بتایا کہ یہ قانون عوام کو سرکاری امور میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کا مثر ذریعہ فراہم کرتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکا نے اس اہم قانون کے حوالے سے آگاہی مہم کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Leave a Reply