|

وقتِ اشاعت :   7 days پہلے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق آگے بڑھ رہا ہے، افغان طالبان رجیم کیخلاف کارروائی اب بھی جاری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی جو جاری ہے اور ایک خطرہ موجود ہے جس کا تدارک ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیرڈیفنس سسٹم نے افغان دہشتگردوں کا ڈرون بھی مار گرایا، دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ افغانستان کا مسئلہ ہے جس کو ہم نیوٹریلائز کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آپریشن غضب اللحق آگے بڑھ رہا ہے، خودکش حملے، سرحدوں پر حملوں کا پاکستان نے جواب دیا ہے، آج کے ڈرون حملے دہشتگردوں اور افغان طالبان کا گٹھ جوڑ ظاہرکررہے ہیں اور پاکستان میں جو دہشتگردی ہوتی ہے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ  کابل، قندھار، پکتیا، ننگرہار اور خوست میں فضائی حملوں میں بائیس مقامات کو ٹارگٹ کیا گیا ، افغان طالبان کے تمام حملوں کو پسپا کردیا گیا ، جہاں بھی حملہ ہوا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دیا، آپریشن میں اب تک پاک فوج کے 12 جوان شہید، ستائیس زخمی اور ایک لاپتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 53 مقامات پر افغان طالبان کے حملوں کو پسپا کیا گیا، پاکستان نے ایسا بھرپور جواب دیا کہ دنیا نے دیکھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *