|

وقتِ اشاعت :   7 days پہلے

اوگرا کی جانب سے  پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال واضح کی گئی ہے۔

 اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں۔

 اوگرا ذرائع کے مطابق  پاکستان میں 20 سے 21 روز کے پیٹرول و ڈیزل ذخائر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پاکستان زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے۔

 پاکستان قطر سے ماہانہ 8 ایل این جی کارگوز بھی درآمد کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل نے حملہ کردیا ہے جس کے بعد ایران کی جانب سے بھی جوابی حملے کیے گئے ہیں۔

خطے میں جنگ کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *