ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج اس دن کے لیے تیار تھی، ایران کےخلاف ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جنگ ناجائز اور غیرقانونی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا نے امریکا فرسٹ کو اسرائیل فرسٹ کردیا جس کا مطلب امریکا لاسٹ ہے، ایرانی فوج جارح کو ایسا سبق سکھائے گی جس کا وہ حقدار ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی امریکی حملوں میں جو بھی شامل ہے وہ ایرانی فوج کا جائز ہدف ہے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں سے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے کیے جا رہے ہیں وہ ہمارے جائز اہداف ہیں۔
اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای حیات ہیں، ہمارے کمانڈرز کی شہادت ہونے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی حکومت تبدیلی کا مشن ناممکن ہے۔
Leave a Reply