|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس نے ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہزادہ سلطان فضائی اڈے کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے۔ شہزادہ سلطان فضائی اڈے پر امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

اتوار کی دوپہر ایک نامعلوم ذریعے نے، حساس معاملات پر بات کرنے کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض ہوائی اڈے اور شہزادہ سلطان فضائی اڈے کے قریب ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا۔

حکام کے مطابق اس کارروائی سے پروازوں کے نظام میں کوئی خلل نہیں پڑا اور نہ ہی کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا۔ ہوائی اڈے کے قریب موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے فضا میں دفاعی نظام کو میزائل تباہ کرتے دیکھا اور اس کی آواز بھی سنی۔

دبئی، ابوظہبی، کویت اور منامہ کے ہوائی اڈوں کو بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اماراتی دارالحکومت میں پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے اور اہلکار موجود ہیں، تاہم بڑے فوجی مراکز بحرین اور قطر میں قائم ہیں۔

 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *