|

وقتِ اشاعت :   5 days پہلے

کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے آج صبح امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ ہوئے۔

کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم طیارے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

سینٹرل کمانڈ کے اہلکار کی تصدیق

امریکی جریدے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدارنےکویت میں امریکی فوجی طیارہ تباہ ہونےکی تصدیق کی ہے۔

امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی طیارےکا عملہ بروقت ایجیکٹ کرنےمیں کامیاب رہا اور تمام اہلکارمحفوظ ہیں۔

واقعے کی نوعیت اور طیارہ گرنےکی وجوہات سے متعلق فوری طورپر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم امریکی حکام نے بتایا کہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں جب کہ علاقےمیں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیےگئے ہیں۔

ایران کا امریکی طیارہ گرانے کا دعویٰ

دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکی حدودکی خلاف ورزی پر امریکی ایف15لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی دفاع نے مارگرایا، امریکی لڑاکاطیارہ کویت میں گرکرتباہ ہوا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکا کی علی السلیم بیس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قبل ازیں روسی میڈیا نے کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ ایف 15 گر کر تباہ ہونے کا بتایا تھا، طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے بھی دیکھے گئے تھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *