جنگ کے 8 ویں دن بھی تہران، اصفہان اور دیگر مقامات پر فضائی حملوں کی نئی لہر جاری رہی۔اصفہان اور تہران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 8 افراد شہید ہوئے۔
ایرانی حکام کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملوں میں فوجی اڈوں، میزائل لانچر اور پاسداران انقلاب سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیاجس کی ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ایران کے 80 سے زائد لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں، تاہم ایران نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔
ایران نے بھی جوابی کارروائی کی درجنوں ڈرون اور میزائل ایک ساتھ فائر کیے گئے۔ بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکی فوجی اڈے اور بصرہ میں امریکی آئل کمپلیکس پرڈرون حملہ کیا۔
Leave a Reply