|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2026

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان میر ضیا اللہ لانگو نے یومِ پاکستان 23 مارچ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کا ایک عظیم اور فیصلہ کن موڑ ہے،

جب 1940 میں قراردادِ لاہور کے ذریعے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی گئی انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے

جب ہمارے اکابرین نے بے مثال قربانیاں دے کر ایک علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد کی 23مارچ کا دن ہمیں اس بات کا عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے پاکستان کی سلامتی،

خودمختاری اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ہمیں قومی یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے انہوں نیکہا کہ بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، اور آج بھی صوبے کے عوام ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں

حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود، امن و امان کے قیام اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے صوبائی وزیر داخلہ میرضیا اللہ نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد کو مقدم رکھیں اور ایک مضبوط، متحد اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔