ایران نے محمد باقر ذوالقدر کو ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سیکرٹری مقرر کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری کے بعد باقر ذوالقدر کو نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سیکرٹری مقرر کیا۔
محمد باقر ذوالقدر نے یہ عہدہ علی لاریجانی کی جگہ سنبھالا ہے اور علی لاریجانی گزشتہ ہفتے امریکی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔