خضدار : جمعیت علماء اسلام کے وفد کا مینگل کوٹ وڈھ میں بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل سے ملاقات حلقہ این اے 256 کے ضمنی انتخاب میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا قمر الدین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا
جبکہ انتخابی مہم کو مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ایک وفد مرکزی سرپرست اعلی و حلقہ این اے 256 کے امیدوار مولانا قمرالدین کی سربراہی میں مینگل کوٹ وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی وفد میں سابق سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی مولانا عنایت اللہ رودینی۔
جسٹس (ر) عبدلقادر مینگل مولانا عبدالصبور مینگل اور مفتی عبدالقادر شاہوانی مولانا محمد اسحاق شاہوانی سمیت دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس کرد مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چئیرمین لعل جان بلوچ اور مرکزی رہنماء ڈاکٹر عزیز بلوچ و بی این پی کے دیگر ضلعی قائدین موجود تھے جمعیت علماء اسلام کے وفد نے سردار اختر جان مینگل و وڈھ کے دیگر معتبر قبائل کی جانب سے ضمنی الیکشن میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا قمر الدین کی حمایت کرنے پر سردار اختر جان مینگل کا شکریہ ادا کیا
اور الیکشن کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر باہمی گفت شنید کی گئی اور دونوں جماعتوں کے زمہ داران نے انتخابی مہم مشترکہ چلانے پولینگ کے حوالے سے بہتر حکمت عملی اپنانے سمیت مختلف فیصلے کئے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ الیکشن مہم کو پورے حلقے میں جوش و جزبے کے ساتھ چلایا جائے گا اور ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ قبل ازیں ہمیشہ ضلع خضدار کے عوام نے ان دونوں جماعتوں کو اپنا حق نمائندگی کی زمہ داریاں سونپ دی ہے اور انشاء اللہ پانچ اپریل کو بھی یہ حق نمائندگی ہمیں دی جائے گی۔