|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2026

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی حقیقی طورپر ایک جمہوری جماعت ہے جو جمہوری مرکزیت اجتماعی قیادت اور قومی جمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے

جس کا اپنا بیانیہ اور سوچ و فکر یہ ہے کہ پاکستان میں قومی محکومی اور طبقاتی ظلم و جبر شدت کے ساتھ اپنا وجود رکھتی ہے

جب تک قوموں کو ان کے وسائل پر اختیار اور عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جاتا پاکستان کے اندر سیاسی و معاشی استحکام نہیں آہیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ کے زیر صدارت وحدت بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کیاجلاس میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے کی، ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ اپنے قومی تشحص ساحل اور وسائل پہ ہم نے کبھی سمجھوتہ کی نہ کرینگے پارٹی کا واضع موقف رہاہے کہ پاکستان ایک کثیرالقومی ریاست ہے قوموں کی اپنی زبان ثقافت ، سرزمین اور تاریخی پس منظر ہے جس سے انکار ممکن نہیں اور ہر قوم اپنی قومی وحدت پہ رہائش پذیر ہیں یہ کوئی انتظامی صوبے نہیں بلکہ قومی وحدتیں ہیں انتظامی آرڈر کے ذریعے ان کی تقسیم و تبدیلی ناممکن ہے تمام قومیں آہین قانون اور اصول کے تحت رہتے ہیں اگر انصاف برابری ترقی کے مساوی موقع کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے آہین کی شکل بگاڑ دی گئی

اور قوموں کے وسائل پر قبضہ آہینی ترامیم کے ذریعے وفاق کی توسیع پسندی کا سلسلہ اس طرح سے جاری رہا تو مسائل میں مزید اضافہ ہوگا اور قومی سوال مزید پیچیدہ شکل میں ابھر کر سامنے آہیگی ، ڈاکٹر مالک نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک پرامن اور ذمہ دار سیاسی جماعت ہے جو ایک واضع بیانیہ اور موقف کے تحت عوام کو سیاسی جمہوری انداز سے منظم کررہا ہے ، اجلاس سے سینیٹر جان محمد بلیدی ، اسلم بلوچ ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ منصور بلوچ چنگیز حئی بلوچ نے بھی خطاب کیا

جبکہ نئشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی ، نائب صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب علی رند ، نیاز بلوچ ، میراں بخش بلوچ نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں متعدد تنظیمی و سیاسی فیصلے کیئے گئے جن کی تفصیل سرکولر کی شکل میں جاری کیا جاہیگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *