|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2026

تہران میں قطر کے نیوز چینل کی عمارت پر اسرائیلی حملے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

قطری چینل کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے تہران میں العربی ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد لائیو نشریات معطل ہوگئیں۔

قطری چینل کے بیورو چیف کے مطابق اسرائیلی حملے سے 4 منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

قطری چینل کی عمارت تہران کے رہائشی اور کمرشل علاقے میں واقع ہے، عمارت کی پہلی اور دوسری منزل چینل کے زیر استعمال ہیں جبکہ باقی منزلوں پر فزیوتھراپی سینٹر، بیوٹی سیلون، ڈینٹل کلینک اور کیفے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *