کوئٹہ: بلوچستان کے وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان سے برادر ملک کی طرح تعلقات رکھے ہیں،
ہماری خواہش ہے کہ ایک اچھے ہمسائے اور بھائی کیطرح رہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرداخلہ میرضیاء لانگو نے کہا کہ افغانستان کے حکمران بیرون طاقتوں کی مفادات کی خاطر ہمیشہ اپنے عوام اور ملک کو جنگ میں دھکیلتے ہیں،افغانستان کی حکومت دیگر ممالک کی مفادات اور دہشتگردی کی بجائے اپنے عوام کے مفادات اور خوشحالی کے لیے کام کرے۔
@AfghanUrdu پاکستان نے ہمیشہ افغانستان سے برادر ملک کی طرح تعلقات رکھے ہیں اورخواہشکی ہے کہ ایک اچھے ہمسائے اور بھائی کیطرح رہیں لیکن افغانستان کے حکمران بیرون طاقتوں کی مفادات کی خاطر ہمیشہ اپنے عوام اور ملک کو جنگ میں دھکیلتے ہیںافغانستان کی حکومت کو چاہیے کہ دیگر ممالک کی… https://t.co/ovM0rY6tBa
— Meer Zia Ullah Langau Baloch (@MeerLangau) March 29, 2026
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچیس سالوں سے افغانستان نے ہندوستان جیسے دہشتگرد ملک کے مفاد کے لئے افغانستان کے عوام کے مفاد کو پس پشت ڈالا۔
Leave a Reply