|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2026

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی سابقہ قیادت کے اہم عناصر تباہ اور ختم ہو چکے ہے، جبکہ موجودہ قیادت ان افراد سے مختلف ہے جن سے امریکا ماضی میں معاملہ کرتا رہا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ اور ایران براہ راست اور بالواسطہ ملاقاتیں‘ کر رہے ہیں اور ایران کے ’موجودہ لیڈر بہت معقول ہیں۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستان نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ’بامعنی مذاکرات‘ کی میزبانی کے لیے تیاری کر رہا ہے جس کا مقصد ایک ماہ سے جاری ایران جنگ کو ختم کرنا ہے۔

امریکی صدر نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں ہم ان کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے اور مجھے اس پر یقین بھی ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ایسا نہ ہو۔‘
اسی طرح اتوار کو فائنینشل ٹائمز میں شائع ہونے والے انٹرویو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’ایران کے تیل کو قبضے میں لیں‘ جبکہ اس کے تیل کے اہم برآمدی مرکز خارگ جزیرے پر قبضہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسا بہت آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *