|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2026

کوئٹہ :  سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سابق سنیٹرسراج الحق نے جب سیاست، پارلیمنٹ،ممبران آزادہوتومسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ڈنڈے و طاقت کے زورپربلوچستان کے مسائل حل کرنے والے مسائل مشکلات بڑھارہے ہیں۔بلوچستان کے لوگ پاکستان سے نہیں اسلام آباد کے ظالم حکمرانوں کے ظلم وجبرسے نفرت کرتے ہیں۔

امت مسلمہ کاایران سے نہیں ایران سے تل ابیب اسرائیل وامریکی اڈوں کی طرف اڑنے والے میزائیلوں وایران کی جرات وبہادری سے محبت ہے۔

افغانستان کیساتھ زورزبردستی،لڑنے وحملوں سے نہیں برادرانہ،مخلصانہ تعلقات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے مسائل حل کرسکتے ہیں پارلیمنٹ میں مظلوم عوام کی تواناآوازمولاناہدایت الرحمن ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام،،فیملی عیدملن پارٹی،،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں خواتین وبچوں نوجوانوں جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان اورارکان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ٹرمپ اورنیتن یاہودنیابلخصوص امت مسلمہ کوتباہ کرناچاہتے ہیں۔اسرائیل نے دنیابھرکااسلحہ غزہ پراستعمال کیااسرائیل وامریکہ ملکرایران کوتباہ کرنے کیلئے ایک ماہ سے لوہے وبارودکی بارش کررہے ہیں لیکن الحمدللہ آج بھی ایران حماس وفلسطین جھکنے کیلئے تیارنہیں۔

افسوس مسلم حکمران تماشا کررہے ہیں شہیدہونے والے بچے وعورتیں مسلم حکمرانوں سے فریادکررہے ہیں۔

الحمدللہ جماعت اسلامی کے الخدمت فانڈیشن نے پاکستان کے عوام کی جانب سے مظلوموم فلسطینیوں کوبروقت امدادوریلیف پہنچانے کاکام روزاول سے بہترین کررہے ہیں۔

شیعہ سنی فسادات ونفرت کیلئے کفری قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں اسرائیل کوغالب کرنے کیلئے امریکی سازشیں عروج پرہیں۔

اللہ کی رسی کومضبوط پکڑنے کاوقت ہے ہم تل ابیب،اسرائیل وامریکی اڈوں کی طرف جانے والے میزائیلز سے محبت کرتے ہیں۔

ہمارے حکمران ٹرمپ کوامن ایوارڈدینے کی کوشش کررہے تھے جبکہ لاکھوں امریکی ٹرمپ کے خلاف احتجاج پرہیں۔

بلوچستان کے عوام استعمارکے خلاف ملکر جدوجہد کریں جن ممالک میں لڑائی ہیں وہاں تعلیمی ادارے کھلے جبکہ پاکستان بلوچستان میں تعلیمی ادارے بندہیں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے بلوچستان کے لوگ پاکستان کے نہیں اسلام آباد کے ظالم اشرافیہ کے خلاف ہے۔جماعت اسلامی پیپلز پارٹی مسلم لیگ یادیگرموروثی پارٹیوں کی طرح کسی فردکواسمبلی تک پہنچانے کیلئے یاکسی خاندان کومضبوط کرنے کیلئے نہیں بلکہ اللہ کی زمین پراللہ کانظام قائم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

عدل وانصاف کیاسلامی نظام کے قیام،فحاشی وعریانی،بدعنوانی منکرات کاخاتمہ جماعت اسلامی کی جدوجہد سے ممکن ہے۔سراج الحق نے مزیدکہاکہ دنیابھرمیں طاغوط اورظلم وجبرکے خلاف جدوجہدکرنے والے جماعت اسلامی اوران کی برادرنظریاتی پارٹیاں ہی ہے انسانیت کوکپڑے پہنانے والے نبی مہربان ص ہے ظالم کامقابلہ،مظلوم اورمعروف کاساتھ دینااورمنکرکے خلاف جدوجہد ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *