|

وقتِ اشاعت :   April 4 – 2026

قلات : مسافر بس کو حادثہ. حادثے میں تین افراد جاں بحق 10 سے زائد زخمی، زخمیوں کو علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

قلات پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب قلات کے علاقہ بینچہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی

جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دس سے زائد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات اور کچھ زخمیوں کو سوراب ہسپتال پنچا دیا جن میں سے تین مسافر موقع پر جانبحق ہوگئے

جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفئر کردیا گیا جانبحق افراد میں سمیعء￿ اللہ ولد نادرخان سکنہ زوب محمد عاصم ولد عطاء￿ محمد مشرقی بائی پاس کوئٹہ اور ولی داد شامل ہے جبکہ زخمیوں میں خان محمد،عصمت اللہ، سراج الدین،حبیب اللہ، احسان اللہ، عبدالقدوس، بی بی اقراء، یاسمین، آصف، لی داد، مسور ، محمد حسین اور شعب احمد شامل ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *