|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2026

گوادر: گوادر تا کوئٹہ ایرانی ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ، پھر بھی کرایوں میں ہوشربا اضافہ،سوالات اٹھ گئے،طلبہ اور عوام شدید متاثر،ایرانی ڈیزل استعمال ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافے پر عوام ضلعی انتظامیہ سے وضاحت کے منتظر، گوادر سے کوئٹہ جانے والی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے نے عوام، بالخصوص طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرایوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے،

جس کے باعث عام شہری کے لیے صوبائی دارالحکومت تک سفر کرنا دشوار ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں نے کرایوں میں اضافے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تعلیمی مقاصد کے لیے کوئٹہ آنے جانے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں سفری اخراجات میں اضافہ ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔کوئٹہ میں زیرِ تعلیم مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور کرایوں کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بہت سے طلبہ کے لیے تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

دوسری جانب شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مبینہ من مانی کا سدباب کیا جائے اور سرکاری نرخنامے کے مطابق کرایوں کو یقینی بنایا جائے۔ عوامی نمائندوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ طلبہ کے لیے خصوصی رعایتی کارڈز متعارف کرائے جائیں تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *