کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا فائرنگ کی زدمیں آکر ایک راہ گیر خاتون زخمی ہوگئی
پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد محمد علی اور نصیر احمد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر خاتون مسماۃ (ن) سکنہ سریاب زخمی ہوگئی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا
نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہلاک ہونے والوں کا تعلق ڈھاڈر سے بتایا جاتا ہے واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Leave a Reply