|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2026

کوئٹہ:  صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں فائرنگ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے نہتے اور بے گناہ افراد کا قتل کسی صورت قابل قبول نہیں 

وزیرداخلہ نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگونے سول ہسپتال ٹراماسینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہزارگنجی میں مسلح افرا د کی فائرنگ سے زخمیوں کی علیحدہ علیحدہ عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے دعاکی اس موقع پر وزیرداخلہ نے زخمیوں کے اہل خانہ اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے متعبرین سے بھی ملاقات کی 

اس موقع پر سیکرٹری صحت مجیب الراحمن پانیزئی ،ایم ڈی ٹراما سینٹر کامران کاسی ،پولیس افسران سمیت دیگر موجود تھے وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے واقعے پر گہرے دکھ وافسوس اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتار ی کے لئے ہدایت جاری کردی ہے

جو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ہیں حکومت لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں لواحقین اور عزیزاقارب صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں دہشت گردوں کو معصوم اور بے گناہ جانوں کا ضیاع ہونے نہیں دیں گے حکومت مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں عوام کی جان وامال کی تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گانہتے اور بے گناہ افراد کا قتل کسی صورت قابل قبول نہیں،سیکورٹی فورسز اور عوام ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہیں وزیرداخلہ نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر کراچی بھی منتقل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *