|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو بھی روکا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے، اگرچہ ’زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا‘، تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر اختلاف برقرار رہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ جو دنیا کی بہترین بحریہ ہے فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور یہاں سے میں داخل ہونے یا نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی کا عمل شروع کرے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں ہر اس جہاز کو روکے جس نے ایران کو ٹول ادا کیا ہو۔ ان کا کہنا تھا ’جو بھی غیر قانونی ٹول ادا کرے گا اسے کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا‘۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *