|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2026

ڈیرہ مراد جمالی : جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو یرغمال بناکر اسلحہ اور موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پولیس چیک پوسٹ صفرانی پر مسلح افراد نے مبینہ طورپر پر قبضہ کر لیا اور جدید اسلحے کے زور پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان سے سرکاری اسلحہ ،گولیا ں،واکی ٹاکی سیٹ ،موٹرسائیکل اوردیگرسامان چھین کرفرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *