|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2026

ڈیرہ مراد جمالی:  ڈیرہ مراد جمالی جھل مگسی ڈیرہ بگٹی اور فلیجی میں فائرنگ کے مختلف واقعات پانچ افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا

پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نا معلوم مسلح افراد نے امن فورس کے مقامی کمانڈر جان محمد نوسانی بگٹی کے گھر پر گزشتہ شب شدید فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا

جس کے نتیجے میں پیرکوہ کے معروف قبائلی شخصیت میر مہک خان نوسانی بگٹی ہلاک ہوگئے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئی واقعے میں ہلاک ہونے والے قبائلی شخصیت میر مہک خان نوسانی بگٹی کی لاش اپنے قبضے میںلیکر قادراباد ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھراو کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ سوئی پولیس تھانے کی حدود لنجو صفاری شاخ نبمر چار اور پانچ کے درمیانی ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جعفری خان سندھی ہلاک ہوگیا جوکہ علاقے میں قلفی فروشان تھا واقعے کے بعد لاش پولیس نے اپنے قبضے میں لیکر سوئی ہسپتال منتقل کردی گئی

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ٹریکٹر چھینے کے دوران ڈاکووں کے تعاقب کرنے اور پولیس وڈاکووں و مالکان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے مقامی زمیندار میر الطاف حسین عمرانی کو گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے واقعے میں ہلاک ہونے والے میر الطاف حسین عمرانی اور زخمی مبینہ طورپر ڈاکو کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا

جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی ڈاکو کے بارے میں پولیس کا بتانا ہے کہ وہ قوم کا کھوسو اور سندھ کا رہائشی ہے زخمی ڈاکو کے دیگر ساتھی ٹریکٹر چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس سندھ اور بلوچستان کے سرحدی ایریا میں کاروائی کرنے میں مصروف ہے نصیرآباد کے علاقے چھتر پولیس تھانہ فلیجی شہر میں مبینہ طورپر دیوار گرنے سے دیوار کے ملبے دب کر برکت علی منگریو ہلاک ہو گیا

جن کی لاش ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ضلع جھل مگسی کے علاقے گھاڑ میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے جانبحق شخص کی لاش اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *