امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ کے 158 جہاز مکمل طور پر تباہ ہو کر سمندر برد ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ایران کی چھوٹی ‘فاسٹ اٹیک’ کشتیوں کو خطرہ نہ سمجھتے ہوئے نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، لیکن اب اگر یہ کشتیاں امریکی ناکہ بندی کے قریب بھی آئیں تو انہیں فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وارننگ دی کہ ان کے خلاف وہی سخت اور تیز رفتار طریقہ کار اپنایا جائے گا جو سمندر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سمندری راستے سے امریکہ آنے والی 98.2 فیصد منشیات کو کامیابی سے روک دیا گیا ہے۔
Leave a Reply