|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2026

کوئٹہ:بی ایم سی ہسپتال سے زیر علاج قیدی فرار ہونے کے معاملے پر فرائض میں غفلت برتنے پر سیکیورٹی انچارج، سب انسپکٹر منظور احمد سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
 پولیس کا کہنا تھا کہ پٹواری تاج محمد کو لورالائی جیل سے علاج کے لیے لایا گیا تھا، ملزم تاج محمد قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا۔

ڈی آئی جی لورالائی نے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی۔

 پولیس کے مطابق اہلکاروں کے خلاف بروری تھانہ میں مقدمہ درج کر لیاگیا، فرار قیدی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی گئی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *