ترجمان چینی وزار ت خارجہ کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایران، امریکا جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی گئی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ چین جنگ بندی اور امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق چین مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کےلیےچینی صدرکی 4 نکاتی تجویزپرعمل کےلیے تیار ہے، چین علاقائی ممالک کےدرمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
Leave a Reply