|

وقتِ اشاعت :   7 days پہلے

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی اور شہید وطن نوابزادہ سراج خان رئیسانی کے فرزند نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے شہدائے زہری کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عظیم قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی،

بقا اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں تاریخ کے سنہری اوراق میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری اور ان کے خاندان نے پاکستان کے لیے بے مثال خدمات اور لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کے لیے ان کے خاندان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کیا، جو حب الوطنی اور جرات کی روشن مثال ہے۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ 2013 کے انتخابات سے قبل سردار ثناء اللہ زہری کے قافلے پر ایک بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا گیا، جس میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ان کے صاحبزادے سکندر زہری، بھتیجے اور متعدد قریبی ساتھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ یہ سانحہ نہ صرف زہری خاندان بلکہ پوری قوم کے لیے ایک عظیم صدمہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس سرزمین سے اپنی وفاداری اور محبت کا ثبوت دیا۔ قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی اور ان شہداء کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔آخر میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *