|

وقتِ اشاعت :   5 days پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 22 اپریل تک مذاکرات کے نتیجے میں کوئی حتمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں ہوسکتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر فورس ون میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر بات کی۔

واضح رہے کہ موجودہ عارضی جنگ بندی جو 8 اپریل کو شروع ہوئی، چار دن میں ختم ہونے والی ہے جبکہ 11 سے 12 اپریل کو ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور کسی اعلان کردہ معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوا۔

ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا دوسرا دور ہفتے کے آخر میں ہو سکتا ہے۔

 

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج، بالخصوص بحریہ، خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر وقت مستعد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر خلیجی پانیوں اور اہم بحری راستوں کے حوالے سے سکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔

 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *