|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

ڈیرہ مراد جمالی :  نصیرآبامیں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ سید اختر شاہ میں شوہر محبوب علی کٹوہر مگسی نے مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی 23 سالہ بیوی مسماتہ مختیارہ بی بی کو قتل کردیا

اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا

جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء￿ کے حوالے کردی گئی منگولی پولیس نے شوہر محبوب مگسی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کی کوشیش تیز کردی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *