کوئٹہ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ ون جنا ب سید غلام قادر شاہ بخاری نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر2افراد کو زخمی کر نے کے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور ہزاروں روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے ۔
ملزمان آفتاب احمد ہزارہ ، امجد خان کھیازئی ،عبدالوحید اورنجیب اللہ کے خلاف 22اپریل 2023کو پو لیس تھا نہ بروری میں زیر دفعات302ق د،397 اور109ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 67/23درج کیا گیا تھا جس میں ملزمان پر سال 2023ء میں 2افراد سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر انہیں زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا
گزشتہ روز مذکورہ مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزم آفتاب احمد کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور 40ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 4ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔
عدالت نے دیگر ملزمان محمد امجد اور عبدالوحید کو بری جبکہ مفرور ملزم نجیب اللہ کھیا زئی کی حد تک مقدمہ کوسردخانے میںمحفوظ رکھنے کا بھی حکم دیدیا ہے،
عدالت نے ایک اور مقدمہ میں زیردفعات 353/186ت پ کے تحت جرم ثابت ہو نے پر ملزمان آفتاب احمد اور محمد امجد کو ایک ایک سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دی ہیں عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کومزید ایک ایک ماہ قید بھگتنا پڑے گی ۔عدالت نے ملزم آفتاب احمد کو زیر دفعہ13/Dکے تحت جرم ثابت ہو نے پر مزید 2سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔ملزمان کو سزا سنا ئے جا نے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Leave a Reply