|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے چین کے صدر اور وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چینی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے، قریبی تعاون سے پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا،خطے میں امن کے لیے سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ چینی صدر کے وژن کے مطابق پاکستان سے دوستی مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کے ساتھ دوستی نئی بلندیوں تک لے جانے کا چین کا عزم بھی دُہرایا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *