|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی تیز رفتار کشتیاں اور سمندری ڈرونز امریکی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کرنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔

غلام حسین محسنی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی بحریہ کے جہاز آبنائے ہرمز کے قریب بھی جانے کی جرات نہیں کرتے ۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔ امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز داخل یا نکل نہیں سکتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جب تک ایران معاہدہ نہیں کرتا سخت ناکابندی جاری رہےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *