|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ آج کی مانیٹری پالیسی کا اعلان واضح کر رہا ہے بجٹ میں ٹیکسز ہی ٹیکسز ہوں گے، معیشت اگر آئی ایم ایف نے چلانی ہے تو بزنس کمیونٹی کو واضح کر دیا جائے۔

اپنے بیان میں پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ شرحِ سود میں اضافہ سے نجی شعبے کو قرض میں مزید مشکلات ہوں گی، ہماری کاروباری لاگت خطے کے مقابلے میں پہلے ہی 34 فیصد زیادہ ہے، سنگل ڈیجٹ شرح سود سے سرمایہ کاروں کو حوصلہ ملنے کی توقع تھی۔

صدر پی بی ایف نے کہا کہ حکومت سنجیدگی دکھائے تو دبئی سے پاکستانی سرمایہ واپس لانے کا بہترین موقع ہے، زرمبادلہ کے ذخائر کے پیش نظر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 240 روپے ہونی چاہیے، روپے کو مضبوط کریں تو آدھے مسائل حل ہوں جائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *