|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

ڈیرہ مراد جمالی: جھل مگسی ڈیرہ مراد جمالی اور صحبت پور فائرنگ و دیگر واقعات ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہوگئے

پولیس کے مطابق گزشتہ شب جھل مگسی کے علاقے پٹ کالرہ کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکووں کا قبائلی سردارزادہ وزیر خان لاشاری کے قافلے پر حملہ شدید فائرنگ کی گئی

جس سے پولیس اہلکار انگل خان لاشاری شہید ہوگیا جبکہ مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے سردارزادہ وزیر خان لاشاری اور سردازادہ خالد خان لاشاری محفوظ رہے جبکہ انکے قافلے مین شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم جوابی فائرنگ سے مسلح ڈاکو رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر جھل مگسی پولیس اور لاشاری قبیلے کے سینکڑوں مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکووں کا تعاقب شروع کردیا گیا جبکہ پولیس نے بھی ضلع بھر کی ناکہ بندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی گئی واقعے مین شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالیکردی گئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے

جبکہ صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود ستار مسلح افراد کی فائرنگ سے وحید علی ولد رسول بخش بروہی ہلاک ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروا?ئی کے بعد لاش ورثاء￿ کے حوالے کردی گئی پولیس نے واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات شروع کردی گئی

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا زراعت ملازم ہمت علی پندرانی دوران علاج مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسا جن کی لاش ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس تھانہ نوتال کی حدود گوٹھ چھتر روڈ پر لڑائی جگھڑے میں دو افراد حاجی خان اور عرض محمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ صحبت پور کے قریب روڈ حادثے میں دو افراد شوکت علی اور محمود زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال صحبت پور منتقل کردیا گیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *