واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر لگائی گئی پابندیاں کامیاب ہیں، ایران تیل فروخت نہیں کرسکتا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہئے تھا، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران کی 90 فیصد میزائل کی فیکٹریاں تباہ کردیں۔
Leave a Reply