|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

پاکستانی بحری جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا اور اب خلیجِ عمان میں داخل ہو چکا ہے۔

پی این ایس سی ذرائع کے مطابق پاکستانی تیل بردار جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر کر خلیج عمان میں داخل ہو چکا ہے۔ جہاز کی یہ پیش رفت خطے میں بحری سیکیورٹی کے حساس حالات کے دوران ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے پاکستانی جہاز کو خصوصی اجازت دیتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی سہولت فراہم کی، جس کے بعد جہاز نے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا سفر جاری رکھا۔

بحری حکام کے مطابق جہاز کو اس کے پورے روٹ کے دوران مانیٹر کیا گیا تاکہ بین الاقوامی شپنگ قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔ حکام نے بتایا کہ جہاز اب محفوظ طریقے سے کھلے سمندر میں اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر 2 سے 3 روز میں کراچی بندرگاہ پہنچنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی محفوظ ٹرانزٹ نہ صرف توانائی کی ترسیل کے لیے اہم ہے بلکہ عالمی بحری راستوں کی اہمیت اور ان میں تعاون کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *