|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2016

کوئٹہ : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ’’را‘‘کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے نوازشریف سے مفادات حاصل کئے ہیں اور محمود خان اچکزئی ’’را‘‘ کے ایجنٹ اور نوازشریف کے خاص آدمی ہے صوبائی حکومت نا اہل اور کرپٹ ہے وہ کبھی بھی امن وامان کے صورتحال کو بہتر نہیں کر سکتا ’’را‘‘ اور’’ این ڈی ایس‘‘کی حمایت کرنیوالوں کے خلاف فوری طور پر کا رروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کر تے ہیں اور اس دھماکے کے جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور بلوچستان میں بھارت کے کئی جاسوں کو گرفتار کیا گیا ہے اب بیرونی مداخلت بند ہونی چاہئے انہوں نے محمود خان اچکزئی کو ’’را‘‘ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ ’’را‘‘ کو سپورٹ کیا ہے اور نوازشریف کے خاص آدمی ہے پورے قوم دہشتگردی کی مذمت کر تے ہیں اور محمود خان اچکزئی کے بیان کی مذمت کر تا ہوں محمودخان اچکزئی نے نوازشریف سے مفادات حاصل کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں’’را‘‘ملوث ہے اور محمود خان اچکزئی کہتے ہیں صرف ’’را‘‘ پر الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا اس بات سے اندازہ لگایا جائے کہ وہ کتنے محب وطن ہے ۔ صوبائی حکومت نا اہل اور کرپٹ ہے وہ کبھی بھی امن وامان کے صورتحال کو بہتر نہیں کر سکتا ’’را‘‘ اور’’ این ڈی ایس‘‘کی حمایت کرنیوالوں کے خلاف فوری طور پر کا رروائی کی جائے۔