|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2016

لاہور: تحر یک انصاف بلو چستان کے آرگنائزر سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کا شر یف برادارن اورانکے حمایتوں کے سواکسی کو فائدہ نہیںُ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں حکمرانوں کو گھر جانا پڑ یگا‘ترقی اور خوشحالی کے حکومتی دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہفتے کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف بلو چستان کے آرگنائزر سردار یار محمد رندنے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے بلو چستان کیساتھ جو وعدے کے ان پر عمل کی بجائے نئے وعدے کیے جا رہے ہیں اور ملک میں مسائل کی بنیادی وجہ کر پشن اور حکمرانوں کی بے حسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ (ن) لیگ کی حکومت کا فائدہ شر یف برادارن اور انکے حمایتوں کے علاوہ کسی کو نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طر ح متحد ہو چکی ہیں اس سے لگتا ہے نوازشر یف کی حکومت وقت سے پہلے ہی گھر چلی جائیگی ۔