اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کے پاس ابراہیم کے نام سے افغان پاسپورٹ ہے جس پر بھارتی ویزہ لگا ہوا ہے براہمداغ بھارت میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کررہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کے پاس ابراہیم کے نام سے افغانستان کا پاسپورٹ ہے اور اس پر بھارتی ویزہ لگا ہوا ہے براہمداع بگٹی افغانستان سے بھارت گیا ہے جو اب بھارت میں سیاسی پناہ لینے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے بھارت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پڑوسی بہت اچھے اور کیا مہربان ہیں؟