کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے چالیس کلو میٹر دور بلیدہ کے علاقے میناز میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چار افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال تربت پہنچایا گیا جہاں دو زخمی اسلام ولد فقیر محمد اور علی ولد عثمان دم توڑ گئے جبکہ باقی دو زخمیوں کی شناخت واحد بخش ولد احمد اور اس کے بیٹے عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔