|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں سیاہ کاری کے دوواقعات میں دو عورتوں سمیت چار افراد قتل ملزمان آلہ قتل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ضروری کارروائی کے نعشیش ورثاء کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ عزیزاﷲ میں ملزم امجد نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے بیوی مسماۃ(الف) اور مبنیہ آشنا محمد علی کو قتل کردیا اور موقع وارادت سے فرار ہو گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں پولیس تھانہ میر حسن کی حدود میں شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنک کرکے بیوی اور مبینہ آشنا کو قتل کردیا اور آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم ملزمان فرار ہوگئے ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں ۔