صادق آباد: رحیم یارخان کے علاقے خان پور میں دریجا پھاٹک کے قریب دو مسا فر بسوں میں تصادم سے کئی طلبا سمیت 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، تفصیلا ت کے مطابق طالب علموں سے بھری ایک بس خانپور سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ صادق آباد میں سجہ موڑ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ متعدد افراد کی لاشیں بسوں کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جب کہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیور اور کلینرز بھی شامل ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچے بھی زخمی و ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے بتایا کہ اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔