|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2016

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کراچی میں امام بارگاہ پردستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے محرم کے مقدس ماہ میں بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم قومی اتحاد واتفاق سے ملک و قوم کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنادیاجائے گا کراچی بم حملہ کے تناظر میں وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں امام بارگاہوں اور مجالس اعزاء کے دوران حفاطتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں پر زور دیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مستعد اور فعال رہ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔