|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان پولیس کے چار ڈی ایس پیز کو ایس پیز کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیف سیکریٹری بلوچستان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمانہ سلیکشن بورڈ کی سفارش پر گریڈ17کے ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی )عبدالطیف ، اسد اللہ ناصر، سعید الرحمان اور نذیر احمد کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)گریڈ اٹھارہ میں ترقی دیدی گئی ہے۔ عبدالطیف سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر ،اسد اللہ ناصر تیسرے نمبر پر ،سعید الرحمان پانچویں جبکہ نذیر احمد سینیارٹی لسٹ میں چھٹے نمبر پر تھے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کی جانب سے کل بارہ ڈی ایس پیز کی ترقی کی سفارش کی گئی تھی تاہم آٹھ ڈی ایس پیز کی ترقی کو مختلف وجوہات کی بناء پرمؤخر کردیا گیا ہے۔ ان میں سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود سید جاوید اقبال غرشین کے خلاف محکمانہ کارروائی التواء میں ہے ۔ جبکہ فاضل بٹ ،عبدالحلیم اچکزئی،عبدالرؤف بڑیچ، محمد صدیق، منظور احمد ،حبیب اللہ خان اور افتخار احمد کی ترقی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے روشنی میں روکی گئی ہے جس کے تحت آؤٹ آف ٹرن پروموشن کو منسوخ قرار دیا ہے۔