لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دینے والے ملک سے کھلی دشمنی کر رہے ہیں اور ان کی دھمکی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ ایک تقریب کے اختتتام پر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جو عوام کو انصاف دلانے کی جد وجہد کی دعوی دار ہے اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ناانصاف پارٹی بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس نا انصاف پارٹی میں شامل تمام لوگ شکست خوردہ ہیں جنہیں پاکستان کے باشعور عوام ہر جگہ مسترد کر چکے ہیں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ سیاسی جماعت ہے جس نے ہر فورم پر انصاف پر مبنی فیصلے کو مسترد کیا اور عوام سمیت ملکی ترقی کے منصوبوں کے راستوں پر روڑے اٹکانے کی کوشش کی جو آج بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ ترقی کے مخالفین کے غیر جمہوری ہتھکنڈے پوری قوم کے سامنے اشکار ہو چکے ہیں