کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی آپریشن محمد اقبال کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروری رودڈ پر کلی ابراہیم زئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس تھانہ بروری کے تعمیلی الیاس شاہ ولد لیاقت علی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موٹرسائیکل پر عدالتی سمن کی تعمیل کرانے جارہا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں الیاس شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول پولیس اہلکار کی لاش بولان میڈیکل اسپتال پہنچائی گئی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس لائن منتقل کردی گئی۔ الیاس شاہ کا تعلق جعفراباد سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔